تنہا رہنے والی اداکاراؤں کا خیال رکھنے کے لیے گروپ بنالیا ہے، طوبیٰ انور

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک فلیٹ سے حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے کے بعد تنہا رہنے والی اداکاراؤں کا واٹس ایپ گروپ بنا لیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے گروپ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس گروپ کے ممبران کی ہر ہفتے حاضری لگوائی جائے گی، ان کا خیال رکھا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر انہیں مالی مدد کے ساتھ ذہنی صحت کے حوالے سے سہارا فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: اہم انکشاف پر مبنی حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

طوبیٰ انور نے کہا کہ کراچی میں بہت ساری اداکارائیں اکیلے رہتی ہیں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نہیں ہوتیں اس لیے ان کی حفاظت اور مدد کے لیے واٹس ایپ پر گروپ بنا لیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ حمیرا اصغر کے واقعے نے شوبز انڈسٹری کو پریشان کرکے رکھ دیا اور کراچی میں اکیلے رہنے والی اداکارائیں بھی خوفزدہ ہیں۔ انہیں اس گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغرکی لاش کراچی کے فلیٹ سے گزشتہ دنوں برآمد ہوئی تھی، بعد میں پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ قبل ہوئی تھی تاہم فلیٹ میں اکیلے ہونے اور کسی سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی موت کا کسی کو پتا نہیں چل سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp