’مریم نواز زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: لاہور میں گالیاں نکالنے والے شخص نے معافی مانگ لی، ویڈیو وائرل

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں بارش کے کھڑے پانی کی ویڈیو بنانے والے شخص کے کیمرے میں آکر پنجاب حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گالیاں دینے والے شخص نے گرفتاری کے بعد اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔

شہری نے بارش کے کھڑے پانی کی ویڈیو بنانے والے شخص کے کیمرے میں اچانک آکر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حکومت پنجاب کو برا بھلا کہنا شروع کردیا تھا۔

گالیاں نکالنے والے شخص نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوالے سے بھی نازیبا الفاظ استعمال کیے اور کہاکہ سپہ سالار نے ہی ان لوگوں کو قوم پر مسلط کیا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جس کے بعد اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

گالیاں نکالنے والے شخص نے حکومت سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر