اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں حالیہ علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

گفتگو کے دوران ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسحاق ڈار کو پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے آئندہ علاقائی چار فریقی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ اجلاس رواں ماہ کے اواخر میں ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوگا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے دعوت قبول کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی۔

وزارت خارجہ کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں علاقائی صورتحال، امن و استحکام کے فروغ اور خطے میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات چیت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp