بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے گھر بیٹی کی پیدائش

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے مشہور جوڑے، کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

جیسے ہی بیٹی کی پیدائش کی خبر آئی، مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور سدھارتھ کو ایک پیار کرنے والے والد کے روپ میں یاد کیا۔ مداحوں کو سدھارتھ کا وہ انٹرویو بھی یاد آ گیا جس میں انہوں نے بیٹی کے باپ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ایک انٹرویو کے دوران سدھارتھ نے کامیڈین ذاکر خان سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم دو بھائی ہیں اور میری والدہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ کوئی تو شادی کرو تاکہ بچے ہوں۔ پھر میرے بڑے بھائی کا بچہ ہوا، اور وہ بھی لڑکا ہے، صرف ایک بھتیجا ہے۔ میری ماں کو ابھی بھی امید ہے کہ خاندان میں ایک لڑکی ہو۔

اس پرانی ویڈیو کے دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے اور کہا کہ سدھارتھ ملہوترا کی ماں کی خواہش آخر کار پوری ہو گئی، ملہوترا خاندان میں کئی نسلوں کے بعد ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے، اس خوبصورت جوڑے کو مبارک ہو۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے نئے والد کو ’گرل-ڈاڈ‘ کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھی اداکاروں عالیہ بھٹ اور ورون دھون کو بھی یاد کیا کہ تینوں اسٹارز بیٹیوں کے والدین بن چکے ہیں۔ عالیہ بھٹ کی بیٹی کا نام راہا ہے، جبکہ ورون دھون کی بیٹی کا نام لارا ہے۔

واضح رہے کہ سدھارتھ اور کیارا کی محبت کا آغاز فلم شیرشاہ کے دوران ہوا تھا، بعدازاں یہ آن اسکرین محبت حقیقی محبت میں بدل گئی، کیارا اور سدھارتھ کی شادی 7 فروری 2023 کو راجستھان کے شاندار سیورہ گڑھ پیلس میں ہوئی تھی۔ رواں سال فروری میں جوڑے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جلد ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار