’امریکا پاکستان پورٹس ویبینار‘ کے ذریعے بندرگاہوں پر تجارتی خدمات کے نئے مواقع

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ تجارت کے انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن اور امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی وزارت بحری امور کے اشتراک سے ایک اہم ویبینار کا انعقاد کیا ہے، جس میں 65 سے زائد امریکی کمپنیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر بندرگاہ اقتصادی راہداری کا ایک کلیدی جزو بن چکی ہے،چینی میڈیا

اس ویبینار کا مقصد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم میں موجود تجارتی مواقع کو تلاش کرنا اور ان سے فائدہ اٹھانا تھا۔ یہ ویبینار Gateways to Growth: South Asia Port Opportunities سیریز کا حصہ تھا،جو امریکی کمپنیوں کو پاکستانی بندرگاہی حکام اور نجی آپریٹرز سے براہِ راست رابطے کے لیے ایک حکمتِ عملی پر مبنی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

وزارت بحری امور، پورٹ قاسم اتھارٹی، ابوظہبی پورٹس (جو کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ چلاتی ہے)، اور دبئی پورٹس ورلڈ (جو قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل چلاتی ہے) کے سینیئر نمائندگان نے پاکستان کی بندرگاہی بنیادی ڈھانچے، ریگولیٹری ماحول، اور تجارتی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر امریکا کے قونصل جنرل اسکاٹ اُربم نے کہا ’امریکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بندرگاہوں کے شعبے میں بھی ہم مل کر نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: کراچی بندرگاہ پر دنیا کا خوبصورت ترین جہاز لنگر انداز

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ باہمی تعاون کے ذریعے ہم پاکستان کے بندرگاہی شعبے کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لاسکتے ہیں، امریکی کاروباروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرسکتے ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ ہائبرڈ ویبینار اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی کمپنیاں کس طرح پاکستان کے بندرگاہی ترقیاتی منصوبوں میں حصہ لے سکتی ہیں، تجارتی عمل کو مزید تیز کرسکتی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جدید سپلائی چین روابط قائم کرسکتی ہیں۔

یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے ڈائریکٹر برائے آئی سی ٹی اور انفراسٹرکچر پالیسی، ایان ہنڈلی نے کہا کہ یہ اقدام امریکی کمپنیوں کو مقامی فیصلہ سازوں تک براہِ راست رسائی اور مارکیٹ انٹیلیجنس فراہم کرتا ہے، جس سے انہیں جنوبی ایشیا میں بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے سے جڑے شعبہ جات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع میسر ہونگے۔

اگرچہ یہ گفتگو ایک کمپیوٹر اسکرین پر شروع ہوئی، لیکن اس کے اثرات آنے والے کئی سالوں تک تجارت اور کاروباری شراکت داریوں کے رخ بدلنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم