امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 ستمبر کو دورہ پاکستان کی خبریں غلط نکلیں۔ پاکستانی ٹی وی چینل ’جیو‘ نے خبر پر معذرت کرلی۔
واضح رہے کہ آج صبح پاکستانی ٹی وی چینلز ’جیو‘، ’اے آر وائی‘ اور ’سما‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ستمبر میں پاکستان کے دورے کی خبریں نشر کی تھیں۔ تاہم اب ’جیو‘ نے اپنی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں عاصم منیر بااثر شخصیت، ایٹمی ملک پاکستان کو پسند کرتا ہوں، ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سے ملاقات سے قبل اہم بیان
دفتر خارجہ کا ردعمل
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’فی الحال ہمیں صدر ٹرمپ کے متوقع دورے سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی‘۔














