’بجلی کا نظام مکمل بحال کردیا، آئندہ 48 گھنٹے بجلی کی کمی رہے گی: وزیر توانائی

منگل 24 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ملک میں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز ہیں جو کو بحال کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے تکنیکی خرابی ہوئی جس کا ابھی پتا نہیں چل سکا ہے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے چاہئیں جب کہ کوئلے کے پلانٹ کو بھی 48 گھنٹے چلانے کیلئے درکار ہوتے ہیں اس لیے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی جس وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی، پرسوں تک سب کچھ بحال ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اور تفتیش کرنی ہے کیا ہمارے سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعےبیرونی مداخلت تو نہیں ہوئی، اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گے البتہ انٹرنیٹ سے بیرونی مداخلت کے امکان کم ہیں، وزیراعظم نے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی مصدق ملک کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے پاکستان کو ورلڈ بینک کی بڑی مالی معاونت مل گئی

’بیٹا! اس کیس کو کیوں فالو کرنا ہے؟‘ گل پلازہ سانحہ اور عدالت کا تاریخی فیصلہ

بدخشاں میں این آر ایف کا طالبان پر حملے کا دعویٰ، 2 طالبان اہلکار ہلاک، 3 زخمی

علی امین گنڈاپور اپنی حکومت پر برس پڑے، ’بلیو پاسپورٹ اور مراعات مانگنے والے اراکین کے نام سامنے لائے جائیں‘

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

ویڈیو

اسلام آباد مینگو فیسٹیول: آموں کی بہار، شہریوں کا زبردست رش

خیبر پختونخوا: ارکانِ اسمبلی کی مراعات میں اضافے کی قانون سازی پر شدید عوامی ردعمل

استحکام پاکستان پارٹی وفاقی سیاسی قوت، عمران خان کے برعکس علیم خان کام زیادہ اور باتیں کم کرتے ہیں، گل اصغر خان

کالم / تجزیہ

خارجی عفریت اور ہمارا فکری محاذ

کفالت نہیں، خود انحصاری

فتنۂ الخوارج کا بہیمانہ اندازِ قتل و قتال، جہاد یا حیوانیت..؟