پاک فضائیہ نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں شاندار کامیابیاں اور عالمی اعزازات سمیٹ لیے

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فضائیہ نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ “معرکۂ حق” میں بھارتی فضائیہ کو مؤثر جواب دینے والے جدید JF-17C بلاک III طیارے کو اس بار برطانیہ کے معروف ایئر شو میں “اسپرٹ آف دی میٹ” ٹرافی سے نوازا گیا، جو طیاروں کی شاندار پرواز، پیشہ ورانہ مہارت اور تکنیکی برتری کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

اسی ایئر شو میں پاک فضائیہ کے معروف ٹرانسپورٹ طیارے C-130 نے بھی سب کو حیران کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اسے “Concours d’Elegance Trophy” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز طیارے کی ظاہری حالت، ڈسپلے اور مجموعی پیشکش کے حوالے سے دیا جاتا ہے۔

خصوصی توجہ کا مرکز بننے والا JF-17C بلاک III طیارہ پاکستان سے برطانیہ تک مسلسل، نان اسٹاپ پرواز کے دوران ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے پہنچا، جو جدید فضائی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ یہ طیارہ پاکستان کی مقامی سطح پر تیار کردہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی بہترین نمائندگی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: منفرد مارکنگز والے پاک فضائیہ کے طیارے رائل انٹرنیشنل ایئر شو میں دھاک بٹھانے پہنچ گئے

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو دنیا کے معتبر ترین فضائی شوز میں شمار ہوتا ہے، اور اس میں پاک فضائیہ کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں