ڈھاکا میں جماعت اسلامی کا بڑا پاور شو، انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جماعت اسلامی کی جانب سے ایک بڑا جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں انتخابی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے حکومتی ’غیر جانبداری‘ پر سوالات اٹھا دیے

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باوجود جلسے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ شرکا نے نشستوں کی تقسیم میں تبدیلی اور متناسب نمائندگی کے نظام کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔

جلسے سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان اچانک چکرا کر اسٹیج پر گرگئے۔ اسٹیج پر موجود رہنماؤں اور کارکنان نے فوری طور پر دوڑ کر انہیں اٹھایا، تاہم کچھ دیر میں طبیعت بحال ہونے پر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اپنا خطاب مکمل کیا۔

اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی جدوجہد ملک سے فاشزم کے خاتمے کے لیے تھی، لیکن اب کی بار ایک نئی جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا جو بدعنوانی اور بھتہ خوری کے خلاف ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نوجوانوں کی طاقت کو یکجا کرکے کرپشن کے خلاف جو کچھ بھی ضروری ہوگا وہ کریں گے اور اس جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما اظہرالاسلام کی بریت پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی گئی تھی، تاہم گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی پر سے پابندی ختم کر دی، جس کے بعد جماعت اسلامی آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی