پاکستانیوں نے ایک سال میں 179 ارب روپے سے زیادہ کی چائے پی لی

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی عوام نے گزشتہ مالی سال کے دوران 179 ارب روپے سے زیادہ کی چائے نوش کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟

سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران ملک میں 2 لاکھ 46 ہزار 514 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، جس پر 62 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022 کے مقابلے میں چائے کی درآمدات میں 4.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں 2 لاکھ 59 ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی تھی۔

صرف جون 2025 کے دوران ہی پاکستانی عوام نے 14 ارب 18 کروڑ روپے کی چائے پی لی۔

اس ایک مہینے میں 19 ہزار 804 میٹرک ٹن چائے درآمد ہوئی جس پر 4 کروڑ 97 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا خرچ آیا۔

دستاویز کے مطابق مئی 2025 کے مقابلے میں جون کے مہینے میں چائے کی درآمدات میں 16.94 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں چائے کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر

مئی کے دوران 21 ہزار 971 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی تھی جس کا درآمدی بل قریباً 6 کروڑ ڈالر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں