پاکستان میں تیار کردہ گاڑیوں کی ایک اور کھیپ جاپان ایکسپورٹ

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہونڈا ایٹلس نے پاکستان میں تیار کی گئی ہونڈا سٹی 1.2 لیٹر گاڑیوں کی ایک اور کھیپ جاپان برآمد کر دی جس میں 38 یونٹس شامل ہیں۔ یہ جاپان کو کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی دوسری کھیپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا کا پاکستان میں تیار کی گئی گاڑیاں یورپی ممالک کو برآمد کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ پہلی کھیپ اپریل 2025 میں روانہ کی گئی تھی جس میں 40 گاڑیاں شامل تھیں۔ اس اقدام کو پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا تھا۔

کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ برآمدات مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کے معیار اور پیداوار میں بہتری کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہونڈا کا عالمی سپلائی چین میں کردار بھی مستحکم ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیے: اٹلس ہونڈا کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرانے کا اعلان، پہلا ماڈل کب تک متوقع؟

پاکستان کی دیگر آٹو کمپنیوں نے بھی عالمی منڈیوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ جولائی 2023 میں ٹویوٹا انڈس نے فورچیونر، کرولا کراس اور آئی ایم وی ماڈلز سمیت 50 گاڑیاں برآمد کی تھیں جبکہ چانگان پاکستان نے اوشان X7 ایس یو ویز کی 14 گاڑیاں کینیا اور تنزانیہ روانہ کیں۔

مزید پڑھیں: فنانس بل کے تحت لیوی کا نفاذ، ہونڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

حال ہی میں ہنڈائی نشاط نے بھی اس دوڑ میں شمولیت اختیار کی ہے اور اپنی سانتافے ہائبرڈ گاڑیاں سری لنکا کو برآمد کی ہیں۔ ان اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی گاڑیاں اب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قدم جمانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟