میکسیکو میں ایک جہاز دوسرے کی چھت پر لینڈ کرتے کرتے بچ گیا، ایوی ایشن سیفٹی پر سوالات

بدھ 23 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیر کے روز میکسیکو سٹی کے بینیتو خواریز ایئرپورٹ پر ایرو میکسیکو کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کے بالکل سامنے آ گیا جو رن وے پر ٹیک آف کرنے ہی والا تھا۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ایرو میکسیکو کنیکٹ کی پرواز 1631 نے زمین سے صرف 200 فٹ کی بلندی پر ڈیلٹا کی پرواز 590 کے اوپر پہنچ گیا۔ مسافروں کے مطابق انہیں لگا جیسے جہاز دوسرے جہاز پر لینڈ کرے گا تاہم پرواز 1631 آگے نکل کر اس کے سامنے لینڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ

اس خطرناک لینڈنگ کے وقت ڈیلٹا طیارے میں 144 مسافر اور 6 عملہ سوار تھے۔

ڈیلٹا کے پائلٹس نے فوری طور پر ٹیک آف روک دیا اور طیارہ واپس ٹرمینل لے جایا گیا جس کے بعد پرواز 3 گھنٹے بعد روانہ ہوئی۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی ایوی ایشن سیفٹی کی درجہ بندی 2021 میں کم کر دی گئی تھی جو 2023 میں بحال کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم