کولڈ پلے اسکینڈل، ٹیک کمپنی ایسٹرونومر کے سی ای او کے بعد ایچ آر ہیڈ نے بھی استعفیٰ دے دیا

جمعہ 25 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایسٹرونومر کی چیف پیپل آفیسر کرسٹن کیبوٹ نے، جنہیں کمپنی کے سابق سی ای او اینڈی بائرن کے ساتھ کولڈ پلے کنسرٹ کی ’کس کیم‘ پر بغلگیر ہوتے دیکھا گیا تھا، مبینہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹرونومر نے تصدیق کی کہ ہیومن ریسورسز کی سربراہ کرسٹن کیبوٹ اب کمپنی کا حصہ نہیں رہیں اور انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کرسٹن کیبوٹ کا استعفیٰ، اینڈی بائرن کے استعفیٰ کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے گزشتہ ہفتے اس وقت استعفیٰ دیا جب کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ انہیں رخصت پر بھیجا جائے گا اور ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیک کمپنی کے سی ای او نے خاتون ملازمہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا

اس دوران، کمپنی کے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوی نے عبوری سی ای او کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے، ابھی تک نہ تو ایسٹرونومر اور نہ ہی کرسٹن کیبوٹ نے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

کرسٹن کیبوٹ اور اینڈی بائرن کو 16 جولائی کو میساچوسٹس کے شہر بوسٹن کے قریب کولڈ پلے ایک کنسرٹ میں ’کس کیم‘ پر ایک دوسرے کے ساتھ جھومتے اور گلے ملتے ہوئے دکھایا گیا۔ جیسے ہی کیمرہ ان پر فوکس ہوا، وہ دونوں اسکرین پر بغلگیر اور موسیقی پر جھومتے دکھائی دیے، لیکن فوراً جھک کر کیمرہ سے چھپنے کی کوشش کی۔

اس پر کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن نے مزاحاً کہا کہ یا تو ان کے درمیان کوئی تعلق ہے، یا وہ بہت شرمیلے ہیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور انٹرنیٹ صارفین نے دونوں کو شناخت کرلیا۔

مزید پڑھیں:امریکا میں اڈانی گروپ کیخلاف فردجرم، بھارتی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہورہا ہے؟

کرسٹن کیبوٹ اور اینڈی بائرن کے مبینہ تعلق کی رپورٹ کے بعد کمپنی نے ایک اندرونی تحقیقات کا اعلان کیا، تاہم ویڈیو کا ذکر نہیں کیا گیا، کمپنی نے کہا کہ سی ای او کو تحقیقات مکمل ہونے تک رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

چند روز بعد 20  جولائی کو کمپنی نے اعلان کیا کہ اینڈی بائرن نے استعفیٰ دے دیا ہے، کمپنی کے بیان کے مطابق اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے، جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قبول کر لیا ہے۔

’بورڈ ہمارے اگلے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تلاش شروع کرے گا، جبکہ شریک بانی اور چیف پراڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوی عبوری سی ای او کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔‘

مزید پڑھیں:برطانوی میڈیا گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی کیوں مانگی؟

ڈیٹا اینالیٹکس اور مصنوعی ذہانت سے وابستہ کمپنی ایسٹرونومر نے تسلیم کیا کہ اس واقعے کی وجہ سے ایک ہی رات میں ان کی کمپنی کی پہچان بدل گئی، لیکن اس کا ان کے کام یا صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

’ہم وہی کام کر رہے ہیں جس میں ہم بہترین ہیں یعنی اپنے صارفین کو ان کے اے آئی سے متعلق مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟