سندھ کے 19 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ کے 19 اضلاع میں 52 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ انتخابات 9 ستمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا

ضمنی انتخابات ضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، دادو، حیدرآباد، جامشورو، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، مٹیاری، خیرپور، سجاول، ٹنڈو الہیار، عمرکوٹ اور کراچی کے تین اضلاع—کراچی غربی، کیماڑی اور کراچی شرقی—میں ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق:

  • 20 اگست کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
  • کاغذاتِ نامزدگی 21 تا 23 اگست وصول کیے جائیں گے۔
  • ابتدائی فہرست 25 اگست کو شائع ہوگی۔
  • جانچ پڑتال 26 تا 28 اگست ہوگی۔
  • اعتراضات 30 اگست تا 2 ستمبر جمع کروائے جا سکیں گے۔
  • امیدواروں کی حتمی فہرست 6 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔
  • کاغذات نامزدگی 8 ستمبر تک واپس لیے جا سکیں گے۔
  • 9 ستمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
  • پولنگ 24 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی کر دیا ہے۔

کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حلقوں میں وفاقی و صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کا اعلان یا سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کریں گی، جبکہ انتخابات مکمل ہونے تک سرکاری افسران کے تبادلوں اور نئی تقرریوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک