پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ جبکہ راولپنڈی انتظامیہ نے بھی امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد کردی ہے، جبکہ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث کسی بھی قسم کے اجتماع یا احتجاج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی شیڈول کو حتمی شکل دے دی، اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی تیاریاں

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کی صورت میں ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف مرکزی شاہراہوں اور حساس مقامات پر ڈھائی ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ شہر میں پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت کسی بھی عوامی مقام پر جلسہ، جلوس یا ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب راولپنڈی انتظامیہ نے 4 اگست سے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری سمیت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندیاں 4 اگست سے 10 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت نہ صرف سیاسی سرگرمیوں اور جلوسوں پر پابندی ہوگی، بلکہ شہریوں کو اسلحے کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال سے بھی روکا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں پر رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کی ناکامی، پارٹی اختلافات سے دوچار، بشریٰ بی بی پر تنقید

انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان