2019 میں پاک بھارت جوہری جنگ کا امکان بڑھ گیا تھا، سابق امریکی عہدیدارکا انکشاف

بدھ 25 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی اخبار میں شائع سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت 2019 میں جوہری جنگ کے قریب آگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب ‘Never Give an Inch: Fighting for the America I Love’ میں کئی انکشافات کیے ہیں۔

سابق امریکی وزیرخارجہ کاکہنا ہے کہ دنیا نہیں جانتی کہ فروری 2019 میں پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے کتنے قریب آگئے تھے، امریکی مداخلت نے پاک بھارت کشیدگی کو روکا تھا۔

پومپیو کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 41 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے فضائی حملے کیے، پاکستان نے بھارت کا جنگی جہاز مار گرایا اور پائلٹ کو پکڑا، میں اس وقت کانفرنس کے سلسلے میں ہنوئی میں تھا۔

سابق امریکی وزیرخارجہ نے اپنی کتاب میں کہا کہ ایک سینیئر بھارتی اہلکار کی فوری فون کال پر میں نیند سے جاگا، بھارتی اہلکار کا خیال تھا کہ پاکستان نے جوہری حملے کی تیاری شروع کی ہے، اس نےکہا کہ بھارت پیش قدمی پر غور کر رہا ہے، جس پر میں نےکہا کہ آپ کچھ نہ کریں،ہمیں چیزوں کو سلجھانے کے لیے وقت دیں۔

پومپیو کے مطابق امریکی سفارتکاروں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو قائل کیا کہ جوہری جنگ کی طرف نہ جائیں، اس رات ایک ہولناک نتیجے سے بچنے کے لیے جو ہم نے کیا وہ کوئی قوم نہیں کرسکتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘