لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ایس آر ٹی کا کامیاب تجربہ

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے کامیاب تجربے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک اور اہم پیش رفت میں پاکستان کی پہلی جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ  یعنی ایس آر ٹی کا کامیاب تجرباتی سفر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک اس منفرد اربن الیکٹرک ٹرین کا روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا اور عام ٹریفک کے درمیان اس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔

وزیراعلیٰ نے جدید سہولیات سے آراستہ ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور اس میں موجود ائیرکنڈیشنڈ ڈبوں اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ٹرین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  یہ مکمل طور پر الیکٹرک ٹرین ہے جو ایک بار چارج ہونے کے بعد 40 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔

3 بوگیوں پر مشتمل اس جدید ٹرین میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے، جب کہ 4 بوگیوں تک اس کی توسیع ممکن ہے، ٹرین کو چینی کمپنی نورنکو انٹرنیشنل نے تیار کیا ہے اور یہ ترکی، چین، ابو ظہبی سمیت دیگر ممالک میں بھی کامیابی سے چلائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے لیے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے، ایس آر ٹی نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کو کم کرے گی بلکہ ٹریفک کی روانی کو بھی بہتر بنائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ایس آر ٹی کے آغاز سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور جلد ہی فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی ایسی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

روڈ ٹیسٹ کے دوران رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام نے ایس آر ٹی کی جھلک دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اسے لاہور کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!