وزیراعظم کی ہدایت پر مظلوم فلسطینیوں کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، عطاتارڑ

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ روانہ کردی

جمعہ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز اٹھائی جارہی ہے، فلسطینی طلبا پاکستان میں اپنی میڈیکل تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں، امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز بلند کی، پاکستان فلسطینی نہتے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت مسلسل امدادی سامان غزہ بھجوا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 کھیپیں غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے دو چارٹرڈ طیارے 100، 100 ٹن امدادی سامان اردن پہنچائیں گے جہاں سے یہ سامان اردن کے فلاحی ادارے کے ذریعے زمینی راستے سے غزہ تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری غزہ کے لیے امداد کی فراہمی فوری بحال کرے، پاکستان

انہوں نے کہا کہ غزہ میں دانستہ طور پر غذائی قلت پیدا کی گئی ہے جس کے باعث شہری اور بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں، ہم ان کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان امدادی سامان خصوصاً کھانے پینے کی اشیا اور ادویات غزہ کے شہریوں کے لئے بھجواتی رہی ہے اور بھجواتی رہے گی۔

ہم اس کاز کے ساتھ مکمل طور پر پرعزم ہیں، اس مشن میں جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن نے بھی حصہ لیا، ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان شاء اللہ ان مظالم کا خاتمہ ہوگا۔ تقریب میں فلسطینی سفیر سمیت حکومتی نمائندے اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے سامان کی فوری روانگی کو یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘