پاکستان کو 34 سال بعد ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز میں شکست، ’یہ کس کا ویژن ہے‘

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 202 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، یوں تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ یہ تاریخی کامیابی ویسٹ انڈیز کو 34 سال بعد پاکستان کے خلاف کسی ون ڈے سیریز میں حاصل ہوئی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، ویسٹ انڈیز کی یہ صرف چوتھی فتح ہے جس میں انہوں نے 200 سے زیادہ رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز 2023 کے ورلڈ کپ میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔

پاکستان کی شکست پر شائقین کا شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں ایک طرف وہ قومی ٹیم پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کرتے نظر آئے۔

اطہر سلیم نے پاکستان کی بولنگ پر تنقید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت پرایسٹ انڈیز کا 200 رنز کرنا بھی مشکل لگ رہا تھا مگر شکریہ پاکستان کی بولنگ کا جنہوں نے آخری 10 اوورز میں 119 رنز لگوا دیے۔

احمد وڑائچ لکھتے ہیں کہ پاکستان کو 34 سال بعد ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز میں شکست، یہ کس کا ویژن ہے؟

خالد حسین تاج نے کہا کہ وقت آ گیا ہے محسن نقوی کو چیرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے فوری طور پر استعفی دینا چاہیے۔ جب سے محسن نقوی چیرمین بنے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم میچ جیتنا بھول گیا، ویسٹ انڈیز جیسے کمزور ٹیم سے ونڈے سیریز ہار گیا، بنگلادیش سے ٹی 20 سیریز ہار گیا، امریکا سے ٹی 20  ورلڈ کپ میں ہار کر پہلے راونڈ میں ہی باہر ہو گیا۔ یہ محسن نقوی کی چیرمینپی سی بی بننے کے بعد پچھلے 18 ماہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ہے۔

حسین احمد چوہدری لکھتے ہیں کہ پاکستان 34 سال بعد ویسٹ انڈیز سے ونڈے سیریز ہار گیا، پوری ٹیم صرف 92 رنز پر آؤٹ ہو گئی اس کا ذمہ دار کون ہے؟

عبد الرؤف خان نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، اس کی مینجمنٹ اور  گورننگ بورڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف اس ذلت آمیز شکست پر فی الفور استعفی دے اور کرکٹ بورڈ اہل لوگوں کے حوالے کیا جائے۔ یہ پاکستان کے 25کروڑ عوام کا بورڈ ہے جن کے جذبات بری طرح مجروح کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کتنی دفعہ وہاب ریاض، مصباح الحق، وقار یونس، عاقب جاوید،اظہر محمود، ثقلین مشتاق مشتاق احمد،انضمام،منصور رانا، شاہد اسلم، ندیم خان اور ان جیسے نااہل ترین افراد کو بار بار نوازا گیا اور پاکستان کرکٹ کو تباہ و برباد کر دیا گیا۔ ایسی بدترین پرفارمنس کے حامل لوگوں کو فی الفور بورڈ سے دور کیا جائے۔

طارق متین نے کہا کہ 34 سال بعد ہم ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز ہارے ہیں۔ اس ذلت کا سہرا صرف محسن نقوی کے سر نہیں۔

قادر خواجہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سیریز میں بدترین شکست اور مسکراہٹیں بتارہی ہیں کہ ان کو شائقین کرکٹ کے جذبات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ایک صارف نے پاکستان کی شکست کا ذمہ دار بابر اعظم، محمد رضوان اور محسن نقوی کو قرار دیا۔

ایک ایکس صارف نے سوال کیا کہ پاکستان کرکٹ کے بدترین زوال کا زمہ دار کون ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم