خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ کتنی ہلاکتیں اور کیا تباہی ہوئی؟ پی ایم ڈی اے نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 60 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے 70 ہلاکتیں، متعدد لاپتا

پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 40 مرد، 8 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 35 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 28 جزوی طور پر اور 7 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

متاثرہ اضلاع اور ریسکیو آپریشن

یہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، دیر اپر و لوئر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، جن میں باجوڑ اور بٹگرام سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ریسکیو آپریشن ان اضلاع میں تاحال جاری ہے۔ صوبائی حکومت نے باجوڑ اور بونیر میں ریسکیو سرگرمیوں کے لیے دو ہیلی کاپٹر بھی روانہ کیے ہیں۔

موسمی صورتحال اور انتباہات

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے قبل از وقت تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے مراسلہ جاری کیا تھا۔

امدادی سرگرمیاں اور ہدایات

پی ڈی ایم اے نے تمام متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ سیاحتی مقامات پر بند شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‎پمز اسپتال سانحہ، 3 روز قبل پیدا ہونیوالی جڑواں بچیاں بھی لقمہ اجل بن گئیں

پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود دم گھٹنے سے جاں بحق، والدین کا غفلت کا الزام

پمز اسپتال سانحہ، نواز شریف کا ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پمز اسپتال میں آگ انتہائی تیزی سے پھیلی اور اس پر قابو پانا مشکل ہوگیا، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پمز اسپتال میں جان لیوا آگ کیسے لگی؟ سی ڈی اے رپورٹ سامنے آگئی

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار