پمز اسپتال سانحہ، نواز شریف کا ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ پمز اسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں 14 معصوم بچوں کی جانیں جانے کی خبر نے ان کا دل انتہائی غمگین کردیا ہے۔

نواز شریف نے جاں بحق بچوں کے والدین اور سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

سابق وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال سانحہ، وزیراعظم کا شدید برہمی کا اظہار، وفاقی سیکریٹری صحت معطل

نواز شریف نے حکومت پر زور دیا کہ سانحے کے ذمہ دار افراد کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اور ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جانے چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp