کیا آم ذیابطیس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہیں؟

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممبئی کے معروف ذیابطیس اسپیشلسٹ ڈاکٹر راہل باکسی کے مطابق گرمیوں میں ان کے پاس آنے والے بیشتر مریض ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ کیا وہ آم کھا سکتے ہیں؟ ڈاکٹر باکسی کا کہنا ہے کہ آم اپنی مٹھاس اور بے شمار اقسام کی وجہ سے بھارتی گرمیوں کا لازمی حصہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ذیابطیس کے مریض اس سے دور نہیں رہ پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: آم، سنہری سفارتکار جو تعلقات میں مٹھاس گھولتا ہے

ڈاکٹر راہل باکسی کا کہنا ہے کہ آم کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں ذیابطیس کے مریضوں کو کنفیوژن میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ کچھ لوگ آم کو مکمل طور پر مضر صحت قرار دیتے ہیں جبکہ کچھ کا یہ بھی ماننا ہے کہ آم زیادہ کھانے سے ذیابطیس کا علاج ممکن ہے۔ حقیقت ان دونوں کے بیچ کہیں موجود ہے۔

ڈاکٹر باکسی کے مطابق آم کے سیزن کے بعد اکثر مریض فالو اپ کے دوران بلند شوگر لیول کے ساتھ واپس آتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ آم کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ اس کے باوجود حالیہ بھارتی کلینیکل ٹرائلز نے اس عام تصور کو جھٹکا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آگیا، مگر قیمت کیا ہے؟

نئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ٹائپ ٹو ذیابطیس کے مریض روٹی یا بریڈ کے بجائے محدود مقدار میں آم استعمال کریں تو ان کی بلڈ شوگر اور میٹابولک صحت میں بہتری آسکتی ہے۔

ذیابطیس کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں۔ ٹائپ ون میں لبلبہ انسولین بنانا تقریباً بند کردیتا ہے جبکہ ٹائپ ٹو میں جسم انسولین کے اثرات کو قبول کرنے کے بجائے اس کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے بھارت سے بھیجے گئے لاکھوں ڈالر مالیت کے آم ضائع کردیے

انٹرنیشنل ڈایابیٹیز فیڈریشن کے مطابق دنیا بھر میں ذیابطیس کے 90 فیصد سے زیادہ مریض ٹائپ ٹو ذیابطیس میں مبتلا ہیں۔ یہ مرض اس وقت دنیا میں بیماریوں کے بوجھ کی 8ویں بڑی وجہ ہے اور اندازہ ہے کہ 2050 تک یہ دوسری بڑی وجہ بن جائے گا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت میں اس وقت تقریباً 77 ملین بالغ افراد ٹائپ 2 ذیابطیس کے شکار ہیں جبکہ قریباً 25 ملین افراد پری ڈایابیٹک ہیں اور انہیں اس مرض میں مبتلا ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم