آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ، ضلعی کوٹہ سسٹم ختم

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کی عدالتِ عالیہ نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ضلعی کوٹہ سسٹم کو ختم کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ 2023 کے بعد تمام سرکاری آسامیاں اوپن میرٹ پر مشتہر کی جائیں گی تاکہ شفاف اور مساوی مواقع کو یقینی بنایا جا سکے۔

عدالتِ عالیہ نے حکومت کے تمام متعلقہ نوٹیفکیشنز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ بھرتیوں میں ضلعی کوٹے کے بجائے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں۔

مزید پڑھیں: مظفرآباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ امتیاز احمد بدعنوانی پر ملازمت سے برطرف

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی کوٹے کے نظام نے شفافیت اور انصاف کے تقاضوں کو متاثر کیا، اس لیے اس کو ختم کرنا ناگزیر ہوگیا تھا۔

عدالت نے ہدایت دی کہ سرکاری اداروں میں بھرتی کا پورا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو تاکہ اہل امیدواروں کو ان کا حق مل سکے۔

اس فیصلے کو آزاد کشمیر میں ایک اہم عدالتی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے جو نوجوانوں کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟