ستمبر میں پاکستانیوں کے لیے 3 اکٹھی سرکاری چھٹیوں کا امکان

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان میں اگلے ماہ ستمبر میں عوام کو اکٹھی 3چھٹیوں کا موقع ملنے کا قوی امکان ہے، جس سے سرکاری اداروں کے ملازمین اور دیگر طبقے طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ربیع الاول کا چاند اور جشنِ ولادت رسول ﷺ

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیشگوئی کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان ہے۔ نیا چاند 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 24 اگست کی شام تک اس کی عمر 32 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جس سے رویت کے امکانات روشن ہیں۔

اس حساب سے ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست بروز اتوار کو ہوگی، جبکہ 12 ربیع الاول، یعنی جشن ولادت رسول ﷺ، 5 ستمبر بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔

یوم دفاع پاکستان

دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ جشن ولادت رسول ﷺ کے اگلے ہی دن 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان منایا جائے گا، جو وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
اگرچہ ماضی میں حکومت عام طور پر یوم دفاع پر سرکاری تعطیل کا اعلان نہیں کرتی، تاہم رواں برس بھارت کے خلاف کامیابی کے تناظر میں اس دن کو عام تعطیل قرار دیے جانے کے امکانات ہیں۔

اکٹھی تین چھٹیاں

یوم دفاع کے بعد اگلا دن یعنی 7 ستمبر بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔ اس طرح پاکستانی عوام کو 5، 6 اور 7 ستمبر کو اکٹھی 3چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!