لوئر دیر کے علاقے میدان ٹکاٹک میں مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
جاں بحق بچوں کی شناخت 10 سالہ قاسیم، 11 سالہ مرتضیٰ اور 9 سالہ سہیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔













