کوئٹہ۔پشاور ٹرین آپریشن معطل، مسافر پریشان، ریلوے کو لاکھوں کا نقصان

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان ریلویز نے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن احتیاطی طور پر 2 دن کے لیے معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مسافر شدید مشکلات اور پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

جعفر ایکسپریس اور بولان میل بند

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے پشاور نہیں جائے گی۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی سروس بھی مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔ بولان میل (کوئٹہ تا کراچی) سروس بھی بند رہے گی۔ تاہم، چمن مسافر ٹرین اپنے مقررہ وقت کے مطابق روانہ ہوئی۔

مالی نقصان میں اضافہ

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین آپریشن کی بندش سے:

روزانہ صرف ٹکٹوں کی مد میں 15 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ جعفر ایکسپریس کی دو روزہ بندش سے نقصان کا تخمینہ 30 لاکھ روپے سے زائد ہو جائے گا۔ بلٹی سروس معطل ہونے سے بھی لاکھوں روپے کا اضافی خسارہ ہوگا۔

مسافروں کی پریشانی

کوئٹہ کے شہری شہباز علی نے وی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ  ’اچانک ٹرین سروس کی بندش نے ہمیں مایوسی اور مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ میرا 26 اگست کو اہل خانہ کے ساتھ راولپنڈی جانے کا پروگرام تھا تاکہ ایک تقریب میں شریک ہو سکوں، لیکن اب یہ ممکن نہیں رہا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی خدشات کے باعث بس کے ذریعے سفر محفوظ نہیں۔ ہوائی کرائے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔ اس وقت کوئٹہ سے لاہور کا ہوائی ٹکٹ 40 سے 50 ہزار روپے تک کا ہے۔

عوامی مطالبہ

شہریوں نے حکومت اور ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو مناسب اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب عوام یوں مشکلات میں محصور نہ رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سان ڈیاگو چڑیا گھر میں نایاب پرندے ‘واٹ لیڈ جاکانا’ کے بچے کی پیدائش

ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

چین نے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر بنا کر امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

مصنوعی ذہانت اب بھکاریوں کے پیٹ پر بھی لات مارے گی؟ ری چارجنگ کو ترستے روبوٹ نے سڑک پر ہاتھ پھیلا دیے

سنگاپور : بزرگ خاتون کے کچرے سے بھرے فلیٹ سے ہزاروں ڈالرز کے سکے اور سونا برآمد

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا