پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: بارشیں، اموات اور بڑھتے خطرات، حل کیا ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز پنجاب کے علاقے لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، ننکانہ صاحب اور پاکپتن میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

ان بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب سے 406 ہلاکتیں اور 245 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

اسی طرح آزاد کشمیر میں نیلم ویلی، باغ، کوٹلی، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے اس دوران سیلابی صورتحال کے باعث عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پر چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز تیز کیے جائیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو فوری انخلا کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پنجاب میں بڑے پیمانے پر انخلاء کا آغاز

انہوں نے متاثرین کے لیے خوراک، ادویات اور خیموں کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کی کڑی نگرانی اور حفاظتی اقدامات میں کوئی غفلت نہ برتی جائے۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!