پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق نجی ٹی وی سے گفتگو میں کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان
بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سیاسی کمیٹی کی ہدایات پر استعفیٰ دیا ہے۔ ان کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔‘
پی ٹی آئی کے استعفیٰ دینے والے اراکین
دوسری جانب جنید اکبر خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا ہے۔ علی اصغر خان نے کابینہ، نجکاری اور منصوبہ بندی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔
ساجد خان نے سمندر پار پاکستانیوں، قومی ثقافت اور کشمیر سے متعلق کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ فیصل امین خان نے اقتصادی امور، غذائی تحفظ اور پارلیمانی ٹاسک فورس کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا
آصف خان نے تعلیم، قومی ورثہ، ثقافت اور اطلاعات و نشریات کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بھی قومی اسمبلی کی تمام سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ جولائی اور اگست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے متعدد ارکان و رہنماؤں کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیئرمین شپ سے استعفے دے رہے ہیں۔قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ پیش کردیا ہے۔