خواجہ آصف سیالکوٹ میں سڑک کی ناقص تعمیر پر بول پڑے، شدید تحفظات کا اظہار

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ترقیاتی منصوبے کے ناقص معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اربوں روپے کے اخراجات کے باوجود سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے منصوبے کی اصل حقیقت ظاہر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر سیالکوٹ کی خادم علی روڈ کی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ PICIIP کے تحت شروع کیا گیا تھا جس پر ورلڈ بینک کے قرض سے سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی برس سے کام جاری ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے معیار کا اندازہ صرف ویڈیو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ خادم علی روڈ پر پائپ بچھانے کا کام PICCIP کے ٹھیکیدار نے کیا، جس سے دیگر حصوں کے معیار پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے مضافات میں ڈسپوزل تو بنا دیا گیا ہے لیکن سسٹم اب تک فعال نہیں ہو سکا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ منصوبے کا ٹھیکیدار انتہائی بااثر ہے اور پارلیمنٹ کا رکن بھی ہے، جس کے باعث اس کا احتساب ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ منصوبہ ان کے حلقے میں ہے، اس لیے اس پر بات کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریاؤں کے راستے پر تجاوزات تباہی کی وجہ، سول انتظامیہ کا کام پاک فوج کررہی ہے، خواجہ آصف

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں بدعنوانی اس حد تک ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی بارش کے بعد تباہ ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘