خیبرپختونخوا: جلاؤ گھیراؤ کے دوران گندم اور آٹا بھی بےقابو، قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق  وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد مظاہروں اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے  ہنگامی بنیادوں پر گندم اور اٹے کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا اور اضافے کا اعلانیہ بھی جاری کردیا۔

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹ میں اٹے کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے فلور ملز کو گندم کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی ضروری ہے جس کے لیے محکمے نے نئی پالیسی مرتب کی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت صوبے میں 40 کلو گرام گندم کی قیمت 2 ہزار 300 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 600 روپے کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں سے گندم کی 100 کلو گرام  کی بوری 5 ہزار 750 روپے سے بڑھ کر ساڑھے 11 ہزار روپے ہوگئی ہے۔جو کہ 100 فیصد اضافہ بنتا ہے۔

محکمہ خوراک نے گندم کی قیمتوں کے ساتھ اٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرکے نیا نرخ مقرر کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اٹے کی ایکس مل قیمت میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 1200 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار 480 روپے کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں محکمے کے ضلعی حکام کو ابادی کے تناسب سے ملز کوٹے میں 10 فیصد اضافے یا کمی کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

محکمہ خوراک کے ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر وی نیوز کو بتایا کہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ مارکیٹ اور پیداوری اخراجات مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جو ہر سال صوبائی حکومت قیمتیں مقرر کرتی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نئی قیمتوں کے بعد اٹے کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

افغانستان کو شکست: پاکستان 35 سال بعد ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ، پی ٹی آئی کو شکست

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ