وزیر خزانہ کی بیجنگ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاک چین مالی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیر کو بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی بینک (پیپلز بینک آف چائنا) کے گورنر ڈاکٹر پان گونگ شینگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے چیئرمین لیاؤ لن سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی تباہ کاریوں کے باعث شرح نمو صفر کے قریب گرنے کا خدشہ، سابق وزیر خزانہ نے خبردار کردیا

وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے چین کی طویل سیاسی، سفارتی اور معاشی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی، اصلاحاتی پروگرام اور عالمی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری کے مثبت اثرات پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مالی تعاون مزید بڑھایا جائے اور مشترکہ مفاد کے نئے شعبوں میں اشتراک کو آگے لے جایا جائے۔

آئی سی بی سی کے چیئرمین سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے بینک کی مسلسل مالی معاونت، ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ اور قرضوں کی ری فنانسنگ پر شکریہ ادا کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں آئی سی بی سی کی مضبوط موجودگی دونوں ملکوں کے گہرے معاشی تعلقات کی عکاس ہے۔

ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارتی فنانسنگ اور مالیاتی تنوع کے نئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام معیشت میں پائیدار استحکام، مضبوطی اور ترقی لانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری نہ صرف فوری ضروریات کے لیے اہم ہے بلکہ طویل مدتی حکمتِ عملی کا حصہ بھی ہے، جس میں مالی جدت، تنوع اور علاقائی انضمام شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

دونوں جانب اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک چین مالی و اقتصادی تعاون ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جس میں بینکنگ، سرمایہ کاری اور کیپیٹل مارکیٹس کے شعبوں میں مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے، مضبوط مالی ڈھانچے قائم کرنے اور اصلاحات کے ذریعے اس تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ مستقبل کی طرف دیکھنے والی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا اور مالی تعاون دونوں ملکوں کے وسیع تر معاشی تعلقات کی بنیاد کے طور پر کام کرے گا۔

مزید پڑھیں: آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تک ہونے کی توقع ہے، وزیرخزانہ

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آج کی ملاقاتیں دوطرفہ تعاون کے روڈمیپ کو مزید واضح کریں گی اور خطے میں استحکام، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ