کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارشوں کا نیا سلسلہ کب متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اس ہفتے کے آخر سے درمیانی سے تیز بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو 7 سے 11 ستمبر کے دوران سندھ کو متاثر کرسکتا ہے، اس سسٹم کے تحت سندھ بھر میں درمیانی اور تیز بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے تباہی، گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کی صورت میں کراچی میں شہری سیلاب یعنی اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 5 ستمبر تک کراچی میں شدید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے کراچی میں تباہی مچائی تھی، جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، مختلف علاقوں میں بجلی 12 سے 48 گھنٹے تک بند رہی، جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں اور سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام پیدا ہوا۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات

ادھر پنجاب پہلے ہی مون سون کی لگاتار بارشوں اور بھارت کی جانب سے ڈیموں سے پانی چھوڑنے کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔

اسی دوران پیر کے روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارشوں نے شہری زندگی درہم برہم کردی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں اور طوفانی نالے ابل پڑے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!