ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحریہ ٹاؤن کے شاپنگ مال (مال آف اسلام آباد) کی نیلامی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 3 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کا حکم  واپس لے لیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی: سپریم کورٹ نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مال آف اسلام آباد نیلامی کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سہیل عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے الاٹیز کی تصدیق کی جائے گی، اس کے بعد نیلامی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

الاٹیز کے وکیل حیدر وحید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ 26 ارب ریکور کریں یا 126 ارب، لیکن میری ملکیت کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہییں۔ اگر یہی رویہ رہا تو اوورسیز سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریز کریں گے۔ پاکستان کے دل بلیو ایریا میں سرمایہ لگائیں اور پھر یہ حال ہو تو اعتماد کیسے قائم ہو۔

سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’غالباً آپ نے سی ایس ایس کیا ہوگا، بارہ 13 مضامین ہوتے ہیں، لیکن ہم نے آپ کے آرڈر دیکھے ہیں، ہر فائل میں ایک ہی آرڈر کاپی پیسٹ ہے۔ ہر کیس الگ تھا مگر آپ نے کاما فل اسٹاپ تک تبدیل نہیں کیا۔ ڈی سی صاحب! اس طرح ریاست کا کاروبار نہیں چل سکتا، اس طرح تو انارکی پھیلے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کرنے کے بعد انویسٹیگیشن کرنی چاہیے تھی اور پراپرٹی کی حقیقت بھی دیکھنی چاہیے تھی۔ بعد ازاں ایف بی آر کی جانب سے حکم نامہ واپس لینے پر عدالت نے کیس نمٹا دیا، ایف بی آر حکمنامے کے مطابق مال آف اسلام آباد کی نیلامی 3 ستمبر بروز بدھ ہونا تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بحریہ ٹاؤن جو ملک ریاض کی ملکیت ہے، سے 24 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے اس شاپنگ مال کو نیلام کرنے کا اشتہار دے رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘