مغرب کی یوکرین اور غزہ پر دہری پالیسی عالمی ساکھ کے لیے خطرہ ہے: ہسپانوی وزیراعظم

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ یوکرین اور غزہ کے معاملے پر مغرب کے دہرے معیار اس کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ دیگر یورپی ممالک بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں اسپین کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کا نیتن یاہو پر غزہ کے انسانی بحران کا الزام اور شدید تنقید

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ یورپی یونین کے اندر ممالک اس بات پر منقسم ہیں کہ اسرائیل پر کس طرح اثر انداز ہونا ہے۔ ’میرے نزدیک یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، اور اگر ہم یوکرین جیسے دوسرے بحرانوں میں اپنی ساکھ قائم رکھنا چاہتے ہیں تو اس دہری پالیسی کے ساتھ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتے۔‘

انہوں نے کہاکہ دنیا یورپی یونین اور مغربی معاشرے کو دیکھ رہی ہے اور یہ سوال کررہی ہے کہ جب معاملہ یوکرین کا ہوتا ہے اور جب بات غزہ کی آتی ہے تو آپ دہرا معیار کیوں اپناتے ہیں؟

ہسپانوی وزیراعظم نے یورپ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف مزید سخت اقدامات کرے، جن میں مالیاتی اقدامات بھی شامل ہوں۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بلاشبہ اکیسویں صدی کے بین الاقوامی تعلقات کے سب سے تاریک ابواب میں سے ایک ہے۔ اس حوالے سے اسپین نے یورپی یونین اور عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: پاکستان کا غزہ میں انسانی بحران پر شدید ردعمل، فوری جنگ بندی اور امدادی رسائی کا مطالبہ

ان کے مطابق یورپی یونین کے اندر ہم نے اب تک یہی مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ موجود اسٹریٹجک شراکت داری کو معطل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں