وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر قطر کا دورہ طے

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایک بار پھر قطر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 15 ستمبر کو دوحہ میں منعقد ہونے والے عرب اسلامک سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق وزیراعظم کو اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے کے بعد قطر اتوار کو اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت بھی یقینی

انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پس منظر میں بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کی کوششیں مرکزی ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں اسرائیل کی مغربی کنارے میں توسیع پسندانہ سرگرمیوں اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی جیسے اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

اس ہنگامی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سربراہان، وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس سے قبل بھی 11 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر قطر گئے تھے، جہاں انہوں نے اسرائیلی حملے کے خلاف اظہارِ یکجہتی کے طور پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قطر پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے کیا جاننا چاہا؟

امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا تھا اور دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘