گجرات کے پانی میں ڈوبنے کی ذمہ دار ن لیگ ہے، چوہدری پرویز الٰہی

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات میں سیلاب کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو قرار دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے ہمراہ گجرات میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات شہر کی نکاسی آب کے لیے اربوں روپے کے فنڈز لائے گئے تھے، مگر موجودہ حکومت نے انہیں استعمال ہی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات ڈسٹرکٹ جیل سے 100 خطرناک قیدیوں کو لاہور جیل کیوں منتقل کیا گیا؟

پرویز الٰہی اگر ن لیگ ہمارے شروع کیے گئے سیوریج منصوبوں کے فنڈز نہ روکتی تو آج گجرات شہر پانی میں نہ ڈوبتا، اصل مجرم وہ لوگ ہیں جو آج یہاں آکر بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کے کام میں برکت ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی یہ اقتدار میں آتے ہیں ملک سے برکت اٹھ جاتی ہے، اگر ہماری حکومت نے گجرات کے گرد حفاظتی بند نہ بنوائے ہوتے تو حالات اس سے بھی زیادہ خراب ہوتے۔

انہوں نے بتایا کہ مونس الٰہی نے جیل چوک تا بولے پل 40 کروڑ روپے کے فنڈز سے 50 کیوسک کی بارشی پائپ لائن مکمل کروائی، لیکن ن لیگ نے شاہ حسین اور چاہ ترنگ کے بڑے نالوں پر کنکریٹ کی سڑکیں بنا کر صفائی ناممکن کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

پرویز الٰہی نے کہا کہ اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں انہوں نے عمران خان کے ویژن کوعملی شکل دی اور ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی، ریسکیو 1122 آج پورے پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد کررہا ہے، یہ منصوبہ انہی کی حکومت کا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی عوام مشکل میں ہوں، ہمارے خاندان کا ایک ایک فرد ان کی مدد کے لیے پہنچے گا۔ ن لیگ ہمارے ریسکیو 1122 کے معیار کا ایک بھی منصوبہ لا کر دکھائے۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف گجرات کو ڈویژن بنایا بلکہ تلہ گنگ، مری، تونسہ، وزیر آباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع کا درجہ دیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال بھی ہمارا منصوبہ تھا جس کے فنڈز ن لیگ نے 9 سال تک روک کر رکھے، لیکن اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو ہم نے اس منصوبے کو مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کا انتخابی مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے، پرویز الٰہی

خطاب کے موقع پر ثمیرہ الٰہی، راسخ الٰہی، عمر ڈار، میاں عمران مسعود، شوکت بسرا، امجد پرویز بٹ، چودھری یوسف سجاد چنی، سید فیض الحسن شاہ، شجاعت نواز اجنالہ، چودھری تنویر گوندل، چودھری لیاقت بھدر اور چودھری رضوان مچھیانہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟