جوئے کی تشہیر کا معاملہ، پاکستان کے بعد بھارت میں بھی کارروائی، بڑے کرکٹرز کو نوٹس جاری

منگل 16 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آن لائن بیٹنگ (جوئے) کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں بھارت کے معروف سابق کرکٹرز اور اداکار کو طلب کر لیا گیا ہے۔

انڈیا کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق کرکٹرز رابن اُتھپا اور یووراج سنگھ جبکہ معروف اداکار سونو سود کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

ای ڈی حکام کے مطابق رابن اُتھپا کو 22 ستمبر، یووراج سنگھ کو 23 ستمبر جبکہ سونو سود کو 24 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ کیس مبینہ غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپ 1xBet سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اس سے قبل ایجنسی سابق کرکٹرز سریش رائنا اور شیکھر دھون سے بھی تفتیش کر چکی ہے۔ پیر کو سابق ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ میمی چکرورتی کا بیان ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل کو بنگالی اداکار انکُش ہزرا بھی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ اور 1xBet کی انڈیا برانڈ ایمبیسڈر اروشی روتیلا کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تاحال پیش نہیں ہوئیں۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ غیر قانونی جوئے کی ایپس سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ کمپنی کے مطابق 1xBet  عالمی شہرت یافتہ جوئے کی ایپ ہے جو گزشتہ 18 برسوں سے جوئے کی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے اور اس کی ویب سائٹ و ایپ 70 زبانوں میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جوئے کی پروموشن کا الزام: ڈکی بھائی کے بعد مزید 2 ٹک ٹاکرز این سی سی آئی اے کے نشانے پر، نوٹسز جاری

دوسری طرف پاکستان میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو تحقیقاتی اداروں نے غیرقانونی جوئے کی ایپس کی تشہیر میں گرفتار کرچکے ہیں۔

ڈکی بھائی کو 17 اگست کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ریاست کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ انہیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق یوٹیوبر نے اپنی ویڈیوز میں ایک بیٹنگ (جوا) ایپ کو فروغ دیا، جس سے متعدد افراد کو مالی نقصان پہنچا۔ ان پر کئی قانونی دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے، اور ان کے جسمانی ریمانڈ میں اب تک 6 بار توسیع ہو چکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم