ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: کیشورن والکاٹ نے پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کوئی میڈل حاصل نہ کر سکے۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکاٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 88.16 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ پہلی بار ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے ٹاپ 12 کھلاڑی اور تھروز

والکاٹ اس سے قبل لندن اولمپکس 2012 میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں، لیکن عالمی مقابلوں میں یہ ان کا پہلا تمغہ ہے۔ 32 سالہ ایتھلیٹ نے اس کامیابی کے ساتھ اپنی دیرینہ خواہش پوری کرلی۔

گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز، جو 2 مرتبہ عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں، اس بار دوسرے نمبر (87.38) پر آئے اور چاندی کا تمغہ جیتا۔ تیسری پوزیشن (86.67) امریکا کے تھامپسن نے حاصل کی، جنہوں نے مشکل موسمی حالات کے باوجود کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے والکاٹ نے پہلی بار ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا طلائی تمغہ جیتا

بھارت کے سچن یادیو نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور 80.95 میٹر کی تھرو کی، تاہم وہ تمغہ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ جرمنی کے ویبر نے 84.67 میٹر کی تھرو کی لیکن وہ بھی میڈل کی دوڑ سے باہر رہے۔

بارش اور تیز ہوا کے باعث جیولن تھرو کے کھلاڑیوں کو مشکل حالات کا سامنا رہا، تاہم آخری راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والے کھلاڑیوں میں والکاٹ، پیٹرز، تھامپسن، یادیو اور ویبر شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی