ٹرمپ کا روس پر نئی پابندیوں کا عندیہ، نیٹو ممالک پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے دباؤ

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس پر نئی اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم یہ اقدام اسی صورت میں ممکن ہوگا جب تمام نیٹو ممالک روسی تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کریں اور یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے اپنی جانب سے پابندیاں نافذ کریں۔

صدر ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کے رکن ممالک چین پر 50 سے 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے پر غور کریں تاکہ روس پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ یہ محصولات جنگ کے خاتمے کے بعد واپس لے لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کو فضائی مدد دیں گے، فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے ایک بیان جسے انہوں نے تمام نیٹو ممالک اور دنیا کے نام خط قرار دیا، صدر ٹرمپ نے کہاکہ میں روس پر بڑی پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہوں، لیکن اس وقت جب تمام نیٹو ممالک ایسا کرنے پر راضی ہوں اور روسی تیل خریدنا بند کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی تیل کی خریداری حیران کن عمل ہے جو نیٹو ممالک کی ماسکو کے خلاف سودے بازی کی پوزیشن کو کمزور کرتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر نیٹو ممالک اجتماعی طور پر روس پر پابندیاں لگائیں اور ساتھ ہی چین پر 50 سے 100 فیصد محصولات عائد کریں تو یہ جنگ کے خاتمے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔

ان کے مطابق چین کا روس پر زبردست کنٹرول ہے، اور یہ محصولات اس گرفت کو توڑ دیں گے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر 32 رکنی اتحاد ان کی ہدایات پر عمل نہیں کرتا تو پھر آپ صرف میرا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

یہ بیانات ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ پہلے ہی ماسکو پر مزید پابندیوں اور اس کے تیل خریدنے والے ممالک، جیسے چین اور بھارت، پر ثانوی پابندیوں کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

امریکی صدر نے بھارت کی روسی تیل کی درآمدات پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی محصولات عائد کیے ہیں، تاہم چین کے خلاف تاحال ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کی طرف سے کریمیا کے جزیرے سے دستبرداری کے حوالے سے پرامید

اس سے قبل ٹرمپ یورپی یونین پر زور دے چکے ہیں کہ وہ چین اور بھارت پر 100 فیصد تک محصولات عائد کرے تاکہ صدر ولادیمیر پوتن کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

یہ مطالبہ انہوں نے گزشتہ منگل کو امریکی اور یورپی یونین کے حکام کے ساتھ ملاقات میں کیا تھا، جہاں روس پر مزید اقتصادی دباؤ ڈالنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار