عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کے خلاف ہوں، شاہد خاقان عباسی

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ وہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہیں، عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

کراچی کی احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احاطہ عدالت سے گرفتاری غلط تھی لیکن عمران خان اگر شامل تفتیش نہیں ہوں گے  تو گرفتار کیا جائے گا۔

’مجھے شامل تفتیش ہونے کے باوجود گرفتار کیا گیا اور اس وقت عمران خان نے امریکا میں کہا کہ میں نے آج ایک اور وکٹ گرادی وہ ان چیزوں کا کریڈٹ لیتے تھے۔ اب  کہتے ہیں کہ میں نہیں کر رہا تھا مجھ سے باجوہ صاحب کرا رہے تھے، ان حقائق کو دیکھنا چاہیے۔‘

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا ملک گھبرایا ہوا اور عوام بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ ملک آج جس حال میں ہے اس میں عدلیہ کا بھی کردار ہے۔ ہمیں اداروں سے اختلاف نہیں ہے اداروں کے رویے اور فیصلوں سے ہے۔

’چیف جسٹس عمر عطا بندیال تین ماہ بعد گھر چلے جائیں گے۔ ان کے فیصلوں سے جو نقصان ملک کو پہنچا اسکا ازالہ کیسے ہوگا۔‘

 گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کے معاملات میں مداخلت کرے گی جو آئین کی خلاف ورزی ہے، اس سے ملک کا نقصان ہوگا اور سب سے بڑا نقصان معاشی طور پر ہوتا ہے، چاہے وہ فوج کرے، عدلیہ کرے، انٹیلیجنس ادارے کریں یا چاہے وہ نیب کرے۔ اس سب کے اثرات ہمیشہ منفی ہوتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ رینجرز فوج کے نہیں بلکہ وزارت داخلہ کے تابع ہے۔ ان کو کوئی بھی ادارہ مدد کے لیے طلب کرسکتا ہے۔ رینجرز نے مجھے بھی گرفتار کیا ہے یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے جس سے قیامت آجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر دھرنا نہیں احتجاج ہے۔ عوام سے حقائق نہیں چھپانے چاہئیں۔ سپریم کورٹ کی سیکیورٹی کا انتظام حکومت کی ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘