گوگل کی آسٹریلیا میں سرچ انجن بند کرنے کی دھمکی

جمعہ 27 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے مالی ادائیگیوں کے تنازع کے سبب آسٹریلیا میں سرچ انجن بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

گوگل انتطامیہ کے مطابق اگر آسٹریلیا نے کانٹینٹ رائیٹرز کو منافع دینے پر مجبور کیا تو آسٹریلیا میں گوگل سرچ انجن کو ہٹادیا جائے گا۔

آسٹریلوی قانون ساز گوگل اور فیس بک پر ٹیکس لگانا چاہا رہے ہیں کہ وہ کانٹینٹ رائٹرز کو ان کی معلومات کا منافع دیں۔
گوگل آسٹریلیا کے درمیان اس کشمکش کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے گوگل نے سرچ نتائج میں آسٹریلیا کی مقامی خبروں کو غائب کردیا تھا۔

گوگل نے کہا تھا کہ وہ اپنے تقریباً ایک فیصد صارفین کے لیے آسٹریلین نیوز ویب سائٹس کو بلاک کر رہے ہیں اور یہ تجربہ آسٹریلین نیوز سروسز کی قدر کو پرکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے بیان دیا تھا کہ ان تجربات کا مقصد گوگل سرچ اور نیوز بزنس کا ایک دوسرے پر اثرات کا جائزہ لینا ہے، کمپنی کے مطابق تجربات فروری کے شروع تک ختم ہوجائیں گے۔

اس تنازع کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلیا ایک قانون متعارف کروا رہا ہے جس کے تحت گوگل، فیس بک اور ممکنہ طور پر دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو میڈیا اداروں کو ان کے نیوز مواد کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی۔

مجوزہ قانون کے تحت گوگل اور فیس بک اگر نیوز پبلشرز کے ساتھ ان کے مواد کی قدر کے بارے میں اتفاق نہیں کر پاتے تو وہ ایک ثالث کی موجودگی میں ان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر پابند ہوں گے۔

مگر ٹیکنالوجی کمپنیاں اس قانون کی مزاحمت کر رہی ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ قوانین انتہائی سخت ہیں اور ان سے خدمات تک مقامی لوگوں کی رسائی میں مشکل پیدا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام کے محافظ خود نشانہ بن گئے، ڈاکوؤں نے 20 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار

صدر مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے، گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری

مذاکرات اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہیں، ایران کا امریکا کو جواب

پاک افغان علما عسکریت پسندی کے خلاف، مسلح گروہ بھی اس معاملے پر غور کریں، مولانا فضل الرحمان

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟