لسبیلہ یونیورسٹی میں طلبا اور پولیس کے درمیان تصادم، متعدد گرفتار

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوتھل میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں طلبا اور پولیس کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران 2 طلبا زخمی ہوگئے جبکہ متعدد طلبا کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فارغ کیے گئے 4 طلبا کی بحالی کے حق میں احتجاج کیا جارہا تھا۔

پولیس نے طلبا سے مذاکرات کے لیے یونیورسٹی پہنچ کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن طلبا کی جانب سے پتھراؤ شروع کردیا گیا جس کے جواب میں پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق اس فائرنگ کے دوران 2 طلبا زخمی ہوئے جبکہ متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ زخمی طلبا کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ: بی ایریا کو اے ایریا میں بدلنے کے نوٹیفکیشنز واپس

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4 طلبا کو اس لیے رسٹریکٹ کیا گیا کیونکہ وہ ایک پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامیہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

انتظامیہ نے وضاحت کی کہ یہ پروگرام یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے خلاف تھا اس لیے اس کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تاہم طلبا نے انتظامیہ کی بات نہیں مانی جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا جن قابو سے باہر ہو رہا ہے، بے لگام مواد برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ اب صورتحال کنٹرول میں ہے اور امن قائم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں