’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘، صوبہ بھر میں 17 ہزار 957 گھروں کی تعمیر مکمل

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام دوست منصوبے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 50 ہزار افراد کو قرضے کی فراہمی کا سنگِ میل عبور، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب

ترجمان کے مطابق اب تک مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے 102 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم جاری کی جا چکی ہے، جبکہ 85 ہزار 500 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں 17 ہزار 957 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں گھروں کی مزید تعمیر اور پلاننگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان، پی ڈی اپنی چھت اپنا گھر ولید بیگ اور پی ڈی افورڈیبل ہاؤسنگ عمران سلطان نے بریفنگ دی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ شہریوں کو گھروں کی فراہمی کے لیے منفرد پروگرام متعارف کروائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’اپنی چھت اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا

افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 57 ہزار رہائش گاہوں کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے، جس کی صوبائی کابینہ سے منظوری آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قرضہ جات کی فراہمی کی رفتار بڑھا دی گئی ہے اور شہری گھر بیٹھے قرض کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp