ایشیا کپ: 1984 سے 2023 تک فائنلز میں کونسے کھلاڑی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے؟

اتوار 28 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کی تاریخ میں اب تک کے تمام ٹورنامنٹس میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق 1984 کے پہلے ایشیا کپ میں یہ اعزاز کسی کھلاڑی کو نہیں دیا گیا، تاہم 1986 میں سری لنکا کے ارجنا راناٹنگا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟

اسی طرح 1988 اور 1995 میں بھارت کے نوجوت سنگھ سدھو نمایاں رہے، جب کہ پاکستان کے محمد یوسف نے سال 2000 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

2010 میں شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔

حالیہ برسوں میں بھی یہ ایوارڈ بڑے اسٹارز کے حصے میں آیا ہے۔ 2012 میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، 2016 میں صابر رحمان، 2018 میں بھارت کے شکھر دھون، 2022 میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا اور 2023 میں بھارت کے کلدیپ یادو نے یہ اعزاز جیتا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: پاک انڈیا ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی پولیس نے اردو میں کیا ہدایات جاری کردیں؟

اس بار 2025 کے ایڈیشن میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا فیصلہ آج پاک بھارت فائنل کے بعد ہوگا۔

 شائقین کرکٹ کی نظریں دبئی میں ہونے والے اس بڑے ٹاکرے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں دونوں روایتی حریف میدان میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے متعدد کھلاڑی اس اعزاز کے مضبوط امیدوار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹسمین اور فاسٹ بولرز جبکہ بھارت کی طرف سے اسپنرز اور اوپنرز کی کارکردگی پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز کس کھلاڑی کے حصے میں آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری