مصری ریسلر کا کارنامہ، 700ٹن وزنی جہاز دانتوں سے کھینچ لیا

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصری ریسلر اشرف محروس، جنہیں عوام ’قابونگا‘ اور ’اسٹرونگ مین‘ کے نام سے جانتے ہیں، نے ہفتے کے روز بحیرہ احمر کے سیاحتی مقام ہُرغادہ میں اپنے دانتوں سے ایک 700 ٹن وزنی جہاز کھینچ کر سب کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین: باڈی بلڈر کا دانتوں سے 6کاریں ایک ساتھ کھینچنے کا عالمی ریکارڈ

44 سالہ اشرف محروس نے اس کے بعد مزید دو جہاز بھی ایک ساتھ کھینچے جن کا مجموعی وزن تقریباً 1 ہزار 150 ٹن بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کارنامے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرائیں گے تاکہ تصدیق ہو سکے کہ آیا یہ موجودہ ریکارڈ، جو 2018 میں 614 ٹن وزنی جہاز کھینچنے پر قائم ہوا تھا، سے بڑا کارنامہ ہے یا نہیں۔

 

اشرف محروس اس سے قبل مارچ میں ایک 279 ٹن وزنی ٹرین اپنے دانتوں سے تقریباً 10 میٹر تک کھینچ چکے ہیں، جس پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے انہیں دنیا کے سب سے بھاری ریل کھینچنے کا سرٹیفکیٹ دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں تیز ترین 100 میٹر روڈ وہیکل پل اور سب سے بھاری لوکوموٹیو کھینچنے کے ریکارڈز پر بھی اعزازات مل چکے ہیں۔ تین سال پہلے وہ 15 ہزار 730 کلوگرام وزنی ٹرک بھی دانتوں سے کھینچ چکے ہیں۔

چھ فٹ تین انچ قد اور 155 کلو وزنی اشرف محروس روزانہ چھ گھنٹے ٹریننگ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی سپلیمنٹس نہیں لیتے بلکہ انڈوں، مرغیوں اور مچھلی پر مشتمل پروٹین اور آئرن سے بھرپور غذا کے ساتھ دن میں کم از کم دو مرتبہ ورزش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تن ساز رمیز ابراہیم ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرنے کے لیے پرعزم

اشرف محروس کا اگلا ہدف مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے اجازت لے کر آبدوز کھینچنا ہے جبکہ وہ مستقبل میں ایک طیارہ صرف اپنی پلک کے پٹھوں سے کھینچنے کا خواب بھی دیکھتے ہیں۔ ان کے مطابق کامیابی کا راز اس چیز سے رابطہ قائم کرنا ہے جسے وہ کھینچنے والے ہوتے ہیں، تاکہ وہ اپنے دل کی دھڑکن کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے