موٹے افسران فوج سے فارغ کردیے جائیں گے، امریکی وزیرِ جنگ کا اعلان

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے اعلیٰ فوجی قیادت کے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج میں سخت جسمانی معیار نافذ کیے جائیں گے اور فٹنس پر پورا نہ اترنے والے افسران کو فارغ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے مزید 2 شہروں میں ‘قوت استعمال کرنے کی اجازت’ کیساتھ فوج تعینات کردی

ورجینیا کے شہر کوانٹیکو میں اعلیٰ فوجی قیادت کے ایک غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ’موٹے جرنیلوں اور ایڈمرلز‘ کے لیے فوج میں کوئی جگہ نہیں۔

امریکی وزیرِ جنگ نے بتایا کہ نئے معیار کے تحت فوجی اہلکاروں کو سال میں 2 بار جسمانی فٹنس ٹیسٹ اور باڈی فیٹ پیمائش سے گزرنا ہوگا۔

پیٹ ہیگستھ جنگی شعبوں میں تعینات فوجیوں کو مردانہ معیار پر مبنی سخت ٹیسٹ دینا پڑیں گے۔ اس کے علاوہ فوجیوں کے لیے داڑھی منڈوانے اور بال چھوٹے رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

امریکی وزیر جنگ  نے ملک کی اعلیٰ فوجی قیادت کو بتایا کہ نئی اصلاحات کے ذریعے امریکی افواج سے ’سیاسی درستی‘ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:امریکا کا فوجی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں گر کر تباہ

انہوں نے ’سیاسی درستی‘ سے متعلق پالیسیوں کو فوج کی کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج کو سخت گیر اور جنگ کے لیے تیار بنانے کے لیے پرانی نرمی ختم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو افسران اس اصلاحاتی پروگرام سے متفق نہیں، انہیں خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔

پیٹ ہیگستھ کے ان اقدامات کو ڈیموکریٹ رہنماؤں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کانگریس مین گریگوری میکس نے کہا کہ وزیرِ جنگ فوج کو ’ثقافتی جنگ‘ میں جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتے، امریکا

’ان کے بیانات سے ان کی نااہلی اور غیرسنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔‘

ماہرین کے مطابق، فٹنس پر زور اگرچہ فوج کے لیے مثبت ہو سکتا ہے، مگر ’ووک پالیسیوں‘ کو نشانہ بنانا سیاسی ایجنڈا معلوم ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز