محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے، جو 2 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے درمیان متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 سے 6 اکتوبر تک بارش کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارشوں کی الگ الگ پیشگوئی کی، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں 2 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے دوران بارش اور کہیں کہیں تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2 اور 3 اکتوبر کو بارش متوقع ہے، جبکہ 4 سے 7 اکتوبر کے دوران کشمیر کے بلند مقامات پر برفباری بھی ہو سکتی ہے، جو درجہ حرارت میں واضح کمی کا سبب بنے گی۔

محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ آج رات سے شروع ہونے کا امکان ہے، جو 3 اکتوبر تک جاری رہ سکتا ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں 4 سے 6 اکتوبر کے دوران بارش اور تیز ہواؤں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسلسل بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا