ریاست یوٹاہ میں ایک سانپ افزائش کار نے ایک غیرمعمولی اور نایاب دریافت کی ہے۔ جولائی میں ایک مغربی ہوگ نوز سانپ کے انڈے سے بچے کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن افزائش کار این کرسٹین سوان حیران رہ گئیں جب انڈے سے جڑواں بچوں کے بجائے ایک ایسا ننھا سا سانپ نکلا جس کے دو سر تھے۔
مزید پڑھیں: بھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کو ایلون مسک نے ’سانپ‘ کیوں قرار دیا؟
4 انچ لمبے اس نایاب سانپ کو سوان نے مزاحیہ انداز میں ’ہاریبو‘ (Haribo) کا نام دیا، جو مشہور جیلی کمپنی کی ’ٹوئن سنیکس گمیز سے متاثر ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت: 8 برس سے جنگلی غار میں رہنے والی روسی خاتون جو سانپوں سے نہیں انسانوں سے ڈرتی ہے
ماہرین کے مطابق دو سروں والے سانپ کا پایا جانا نہایت کم ہوتا ہے اور یہ قدرتی انوکھے تغیرات (genetic mutation) کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ مقامی ماہرینِ حیاتیات اس نایاب دریافت کا بغور مطالعہ کر رہے ہیں۔













