بی جے پی کی اسلام دشمنی میں شدت، ضلع سنبھل میں 4 ماہ کے دوران دوسری مسجد شہید

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں آر ایس ایس کے نظریے پر چلنے والی مودی حکومت کے دور میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات ایک بار پھر نشانے پر ہیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں ایک 10 سال پرانی مسجد کو انتظامیہ نے تجاوزات کا الزام لگا کر مسمار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: 185 سال پرانی مسجد کا ایک حصہ منہدم کردیا گیا

عینی شاہدین کے مطابق، رائے بزرگ گاؤں میں مسجد کو فوجی دستے اور بھاری پولیس نفری کی موجودگی میں گرایا گیا، جس سے مقامی آبادی میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔

بھارتی اخبار دی ٹیلی گراف انڈیا نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ گزشتہ 4 ماہ میں دوسری مسجد کی مسماری ہے۔ اس سے قبل رضائے مصطفیٰ مسجد کو بھی ضلعی انتظامیہ نے انہی وجوہات کے تحت منہدم کیا تھا۔

’سنبھل کو کاشی اور ایودھیا کی طرز پر بنایا جائے گا‘

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے ہی عندیہ دیا تھا کہ رام مندر کی تعمیر کے بعد ایودھیا ترقی اور روحانیت کا مرکز بن چکا ہے، اب سنبھل کو بھی کاشی اور ایودھیا کی طرز پر تیار کیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیان دراصل مسلم شناخت مٹانے کے ایجنڈے کی طرف واضح اشارہ ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق، یوگی آدتیہ ناتھ اور نریندر مودی کی حکومت، آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔

مساجد کی مسماری اور مذہبی مقامات پر حملے، ریاستی سرپرستی میں جاری اسلام دشمن مہم کا تسلسل ہیں۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ اقدامات بھارتی سیکولرازم کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل

مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار

پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام

بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز، اہم معاہدے پر دستخط

ویڈیو

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں