بھارت: 185 سال پرانی مسجد کا ایک حصہ منہدم کردیا گیا

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 185 سال پرانی مسجد کا ایک حصہ تجاوزات کے نام پر منہدم کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سپریم کورٹ نے سمجد کے کسی بھی حصے پر بلڈوزر چلانے کو ناقابل قبول قرار دیا تھا، اس کے باوجود حکام نے ضلع فتح پور میں واقع نوری مسجد کا ایک حصہ گرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک اور مسجد ہندوؤں کے نشانے پر، 3 مسلمان نوجوان شہید

بھارتی میڈیا کے مطابق، ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد کا منہدم کیا گیا حصہ غیرقانونی تھا جبکہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی)  نے دعویٰ کیا تھا کہ 17 اگست کو مسجد کے کچھ حصوں کو غیرقانونی تعمیر کی وجہ سے ہٹانے کا نوٹس دیا گیا تھا، جسے بعد میں ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب، نوری مسجد مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے پی ڈبلیو ڈی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ نوری مسجد کی انتظامی کمیٹی کے متولی محمد معین خان کا کہنا ہے کہ نوری مسجد 1839ء میں بنائی گئی تھی اور یہاں کی سڑک 1956ء میں بنائی گئی تھی، اس کے باوجود پی ڈبلیو ڈی مسجد کے کچھ حصوں کو غیرقانونی قرار دے رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں